کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی حسن خان زخمی

بدھ 21 مارچ 2018 00:10

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی حسن خان زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

، گیند لگنے سے منہ سے خون بہنے لگا، جسے روکنے کے لیے فوری طور پر منہ پر کپڑا رکھ دیا گیا، شدید تکلیف کے باعث حسن خان کو گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔