کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی خاطر اسٹیڈیم میں موجود زار و قطار رونے والی لڑکی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 21 مارچ 2018 00:05

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی خاطر اسٹیڈیم میں موجود زار و قطار رونے والی لڑکی ..
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 مارچ 2018ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی خاطر اسٹیڈیم میں موجود زار و قطار رونے والی لڑکی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پہلا ایلیمینیٹر لاہور میں کھیلا گیا۔ میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر فتح حاصل کی۔

اس موقع پر قذافی اسٹیڈیم جہاں دونوں ٹیموں کے ہزاروں شائقین کرکٹ سے بھرا رہا، وہیں ایک لڑکی ایسی بھی تھی جو سب کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

(جاری ہے)

مذکورہ لڑکی انتہائی جذباتی انداز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی حمایت کرتی رہی اور میچ کے اختتام پر اپنی ٹیم کی شکست کے باعث زار و قطار رو دی۔ کوئٹہ کی اس جذباتی سپورٹر نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی ہے۔

لوگوں کی جانب سے جب سوال کیا گیا کہ آخر یہ لڑکی ہے کون، تو تب کچھ لوگوں کی جانب سے بتایا گیا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی یہ جذباتی مداح کوئی اور نہیں بلکہ ٹیم کے مالک ندیم عمر کی صاحبزادی ہیں۔ جبکہ غیر ملکی شائقین کرکٹ نے ان خاتون کے حوالے سے رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ یقینی طور پر پاکستانی قوم کرکٹ کے کھیل کو لے کے بے حد جذباتی ہے اور ان کا یہ جذبہ قابل قدر ہے۔

متعلقہ عنوان :