تحفظ عامہ ہر حال میں برقرار رکھنا ہی ہمارا شیوہ ہے اغوا برائے تاوان جیسے ناسور سے بچنے کے لئے والدین کو اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھنی ہوگی،ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری

منگل 20 مارچ 2018 23:10

کوئٹہ۔20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری نے کہا کہ تحفظ عامہ ہر حال میں برقرار رکھنا ہی ہمارا شیوہ ہے اغوا برائے تاوان جیسے ناسور سے بچنے کے لئے والدین کو اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھنی ہوگی تا کہ گزشتہ روز جسیے واقعات پھر رونما نہ ہو سکیں سات سالہ مغوی بچی کے گرفتار اغوا کار کسی رعایت کے مستحق نہیں ضلع پشین کو اغوا برائے تاوان جیسے ناسور سے مکمل پاک کرنے کا تہہ کر رکھا ہے مغوی بچی کی اغوا کار امین اللہ اس سے پہلے بھی پشین پولیس کو اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں مطلوب رہا ہے وہ پشین میں مغوی بچے کی بازیابی اور اغواء کار کی گرفتاری کے حوالے سے اس موقع پر ڈی ایس پی کچلاک شفقت جنجوعہ نائب تحصیلدار جنید خان باروزئی رسالدار میجر ملک علی محمد ترین نائب رسالدار شکور اور ڈب لیویز انچارج ضیاء الدین بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ کچلاک تھانے کی جانب سے اطلاع ملی کہ کمسن لڑکی کو اغوا برائے تاوان کی واردات میں اغواکار نامعلوم مقام پر لے گئے جس پر پشین کے تمام تھانوں کو ہائی الرٹ کر دیا ڈب کراس انچارج ضیاء الدین نے لیویز نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مغوی بچی کو بازیاب کرکے اغوا کار امین اللہ کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :