جمعیت علماء اسلام حضرو کل شام کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں مظاہرہ کرے گی

منگل 20 مارچ 2018 23:40

حضرو ۔ 20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) جمعیت علماء اسلام تحصیل حضرو کل حضرو میں شام کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں مظاہرہ کرے گی،مظاہرے سے پنجاب کے امیر ڈاکٹر عتیق الرحمان ،ضلعی اور تحصیل کے عہدے داران خطاب کرینگے ،تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام تحصیل حضرو کے جنرل سیکرٹری مولانااظہار الحق کے مطابق شام کے مسلمانوں پر نہ رکنے والے مظالم کے خلاف آج ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس کے ذریعے عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کی کوشش کی جائے گی،شام کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار ہمدری سب مسلمانوں کی ذمہ داری ہے انہوںنے کہا کہ تمام اہلیان چھچھ اس مظاہر ہ میں شرکت کرکے اپنی ذمہ داری پوری کریں، مظاہر بعد نماز عصر جامعہ عربیہ اشاعت القرآن سے شروع ہوکر فورہ چوک تک جائے گا جہاں مظاہرین سے قائدین مختصر خطاب کرینگے۔

متعلقہ عنوان :