مری کے جنگلات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنا ئیں گے، شجر کا ری مہم کا آغاز جلد کر دیا جا ئے گا،ڈی ایف او عامر سہیل ملک

منگل 20 مارچ 2018 23:40

مری ۔ 20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) مری کے جنگلات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنا ئیں گے شجر کا ری مہم کا آغاز جلد کر دیا جا ئے گا لوگوں میں درخت اگا نے اور انکی حفا ظت کیلے شعور پیدا کر نے کی ضرورت ہے محکمے کا عملہ جہا ں بھی غفلت کا ذمہ دار پا یا گیا فوری ایکشن لیا جا ئے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایف او مری عامر سہیل ملک نے گرین ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملا قات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مری کی خوبصورتی درختوں کی مرہون منت ہے، ہم سب کو ملکر اس قیمتی اثاثے کو بچانا ہے، جنگلات کے تحفظ کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہو گا۔ صدر گرین ٹیم اسداقبال عباسی ایڈووکیٹ ،جنرل سیکر ٹری طفیل عباسی ،سینئر نا ئب صدر غالب بشیر عباسی، جوائنٹ سیکرٹری نمبردار ظفر عباسی ،ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری بینش احمد ،ہارون مقیم عباسی نے اس موقع پر انہیں یقین دلا یا کہ گرین ٹیم محکمے کے ساتھ بھر پو ر تعاون کرے گی لکڑی سمگلرو ں کی نشا ندہی اہلکا روں کی ملی بھگت اور جنگلات کے تحفظ کے لیے ہم ہر فورم پر آواز بلند کریں گے اور آئندہ چند دنوں تک شجر کاری مہم کا با ضا بطہ آغاز کر دیا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :