وزیر اعلیٰ سندھ کا محمد ایاز سومرو کے انتقال پر اظہار افسوس

منگل 20 مارچ 2018 23:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی محمد ایاز سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایاز سومرو پیپلز پارٹی کے مخلص کارکن تھے اور انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور انکے عزیز و اقارب کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :