سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات،سلامتی اور یمنی جنگ کے موضوعات پر گفتگو

منگل 20 مارچ 2018 23:40

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات،سلامتی ..
نیویارک ۔20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں سلامتی اور یمنی جنگ کے موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب امریکا کے اہم ترین اتحادیوں میں سے ایک ہے۔ اس ملاقات میں سعودی عرب میں خواتین کے حقوق اور سعودی اقتصادیات کا تیل کی برآمد پر انحصار کم کرنے کے موضوعات پر بھی بات چیت ہوئی۔