سپریم کورٹ نے سینئر اینکر پر سن ڈاکٹر شاہد مسعودکی غیر مشرط معافی قبول کرلی،ان کے ٹی وی پروگرام پر 3 ماہ کے لیے پابندی عائد

منگل 20 مارچ 2018 23:36

اسلام آباد۔20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی کمسن زینب کے قاتل کے حوالے سے غلط معلومات دینے پر سینئر اینکر پر سن ڈاکٹر شاہد مسعودکی غیر مشرط معافی قبول کرلی ہے اور ان کے ٹی وی پروگرام پر 3 ماہ کے لیے پابندی عائد کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے غیرمشروط معافی مانگتے ہوئے معافی نامہ عدالت کو پیش کردیاہے ، اس لئے ان کی معافی قبول کی جاتی ہے ، نجی ٹی وی چینل نے بھی عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ لی ہے اوراب وہاں ڈاکٹر شاہدمسعود ٹی وی چینل پر پروگرام نہیں کرسکیں گے۔

، منگل کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے از خود نو ٹس کیس میں ڈاکٹر شا ہد مسعود کے الزامات کے حوالے سے سماعت کی ، اس موقع پرچیف جسٹس نے کہا کہ لگتاہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کو بڑوں کی نصیحت کااحساس نہیں ،انہوں نے دوسرے روز بھی اپنے پروگرام میں میرے کورٹ آفیسر کی تضحیک کی، اس لئے ہوسکتاہے کہ شاہد مسعود کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ،پروجیکٹر لگا کر شاہد مسعود کی ویڈیوچلالیتے ہیں ، انہوں نے کس طرح میرے لاء آفیسرزکی تضحیک کی ا،نہو ں نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ خود کو کیاسمجھتے ہیں، چیف جسٹس نے ان سے کہاکہ آپ نے خود کہا تھا کہ اگر الزام جھوٹ نکلے تو مجھے پھانسی لگادی جائے ، لیکن ہم آپ کو پھانسی نہیں دیں گے اب اپنی سزا خود تجویز کریں، پہلے جو کچھ ہوتا تھا اب وہ نہیں ہو گا ، آپ کومکمل معافی کی رعایت نہیں دی جاسکتی ،اپ نے اپنے پروگرام مین قاضی کو بار بار پکارا پھر کیو ں نہ قاضی اپ کی پکار پر آئے ،سماعت کے دورا ن شاہد مسعود کے وکیل شاہ خاور نے عدالت سے کہا کہ زینب کیس کے معاملہ میں جے آئی ٹی نے مختلف پہلووں سے تحقیقات نہیں کی ہیں۔

(جاری ہے)

جس پرچیف جسٹس نے کہاکہ ڈاکٹر شاہد مسعود کو اپنے دعوئوں پر معافی مانگنا ہو گی، وہ 6 ماہ تک پروگرام نہیں کر سکتے،، فاضل وکیل نے کہا کہ عدالت کا احترام نہایت ضروری ہے۔ڈاکٹر شاہد مسعود غیر مشروط معافی مانگنے کو تیار ہیں، وہ ٹاک شو میں بھی غیر مشروط معافی مانگیں گے،چیف جسٹس نے کہاکہ بغیر سزا کے معافی نہیں ملے گی، شاہد مسعود اپنی سزا خود تجویز کریں ورنہ ہم پروگرام کرنے پرچھ ماہ کی پابندی عائد کردیں گے، جس پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی اورکہاکہ وہ دل کی گہرائیوں سے عدالت سے معافی چاہتے ہیں، جس پرچیف جسٹس نے ان سے کہاکہ ڈاکٹر صاحب ہم آپ کوچھے طریقے سے جانتے ہیں، میں بہت عرصے سے آپ کے دل کی گہرائیوں کو سن رہا ہوں، ہم اپنے لاآفیسرز کی تذلیل برداشت نہیں کرسکتے،معافی لکھ کر لے آئیں۔

بعد ازاں شاہد مسعود نے غیرمشروط تحریری معافی نامہ عدالت میں پیش کردیاجس میں کہا گیا تھا کہ غیرمشروط معافی مانگ کر خود کوعدلیہ کے رحم وکرم پرچھوڑتے ہیں جس پرچیف جسٹس نے ڈاکٹر شا ہد مسعود کی معافی کو قبول کر تے ہوئے ان کے پروگرام پرتین ماہ کی پابندی لگا دی ۔

متعلقہ عنوان :