پنجاب فوڈ اتھارٹی کی راولپنڈی ڈویژن میں کارروائیاں

زائدالمعیاد ا ور ناقص اشیاء کی موجودگی پر بیکری پروڈکشن یونٹ اور سپر سٹور سربمہر متعدد فوڈپوائنٹس کوبھاری جرمانے ،ناقص غذا تلف، وارننگ نوٹسز جاری

منگل 20 مارچ 2018 23:25

راولپنڈی ۔20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے کارروائیاں کرتے ہوئے بیکری پروڈکشن یونٹس اور سپر سٹور کو نا قص ا نتظامات اور گٹکافروخت کرنے کی بنا پر سیل کر دیا۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کو 42000 کے جرمانے کیے اس کے علاوہ ناقص غذاموقع پرتلف کرتے ہوئے وارننگ نوٹسز جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے راولپنڈی ڈویژن اور گردونواح میں کاروائیاں کرتے ہوئے اٹک میں موجود ملتان بیکری پروڈکشن یونٹ کو صفائی کے نا قص ا نتظامات ،مضر صحت رنگوں کا استعمال،ملازمین کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ کی عدم دستیابی، زائد المعیاداشیاء فروخت کرنے اورورکنگ ایریا میں واش روم کی موجودگی پر سیل کر دیا گیا۔

دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کاروائی کرتے ہوئے جہلم میں واقع انجم سٹور کو ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے کی بنا پر سربمہر کر دیا اس کے علاوہ راولپنڈی اٹک چکوال اور جہلم کے گردونواح میں مزید کاروائیاں کرتے ہوئے فوڈ پوائنٹس ، فاسٹ فودسنٹرز ہوٹلز ، جنرل سٹور، کریانہ سٹور، چکن سیل سنٹر ز اور سویٹس اینڈ بیکرز پر دورانِ معائنہ صفائی کے ناقص انتظامات، اشیاء خوردونوش کو کھلا رکھنا، ہیئر نیٹ کی عدم موجودگی، تیل کے ریکارڈ کی عدم موجودگی، کچن میں تمباکو نوشی کرنے، کاسمیٹک کلر کا استعمال ، گوندھے آٹے کو گندے کپڑے سے دھانپنے ،برتن دھونے کے لئے سرف کا استعمال کر نے ،فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی اور زائدلمعیاد اشیاء فروخت کرنے پر مجموعی طور پر42000کا جرمانہ عائد کیا اور 300 پیکٹ گٹکا، مضر صحت ڈرنکس،چائنہ نمک اور بھاری مقدار میں زائدالمیعاد ،غیر معیاری خوراک کو برآمد کرکے تلف کر دیا۔

(جاری ہے)

مزید کاروائیوں میں پنجاب فو ڈاتھارٹی کی سیفٹی ٹیمز نے متعدد فوڈ پوائنٹس کو ناقص غذا کی فراہمی اور عائد کردہ اصولوں کی خلاف ورزی پر وارننگ نوٹسز جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :