Live Updates

عمران خان کا پلے آف میچ کی دونوں ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

منگل 20 مارچ 2018 23:35

عمران خان کا پلے آف میچ کی دونوں ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) پاکستان سپرلیگ سیزن تھری کا پہلا پلے آف میچ عمران خان نے دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر دیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میری دعائیں پی ایس ایل کھیلنے والی تمام ٹیموں اورکھلاڑیوں کیساتھ ہیں،بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی قوم کی دیرینہ خواہش ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میری دعائیں پی ایس ایل کھیلنے والی تمام ٹیموں اورکھلاڑیوں کیساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی قوم کی دیرینہ خواہش ہے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلوں خصوصاً کرکٹ کا فروغ ہماری اولین ترجیحات میں سے ہے اقتدار میں آکر کرکٹ ڈھانچہ مضبوط اورکھیل میں مزید نکھار لائیں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مصروفیات کے باعث میچ دیکھنے کیلیے شایدوقت نہ نکال پاؤں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس پی ایس ایل کے لیے آنے والے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنے پر عمران خان کو خاصا تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :