پی ایس ایل کا سپر میچ دیکھنے لوگوں کی بڑی تعدادنے قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھا

منگل 20 مارچ 2018 23:35

پی ایس ایل کا سپر میچ دیکھنے لوگوں کی بڑی تعدادنے قذافی اسٹیڈیم میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) پی ایس ایل کا سپر میچ دیکھنے لوگوں کی بڑی تعدادنے قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھا۔قذافی اسٹیڈیم میںمیچ دیکھنے کے لئے آنے والے شائقین کو ٹریفک پولیس کی جانب سے پھولوں کے تحفے پیش کیے گئے۔سیکیورٹی اداروںنے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعدشائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی۔

(جاری ہے)

ذاتی گاڑیوں میں آنے والے شائقین کے لئے لبرٹی اور یونیورسٹی گراؤنڈ سمیت 4 مختلف پارکنگ ایریاز بنائے گئے تھے جہاں سے فری شٹل سروس کے ذریعے انہیں گراؤنڈ کے قریب لایا گیا۔

اسٹیڈیم کے اردگرد 3 کلومیٹر کی حدود میں تعلیمی ادارے صبح 11 بجے بند کر دیے گئے تھے جبکہ میٹرو بس کے چند اسٹیشنز بھی بند رہے۔قذافی اسٹیڈیم سے مال روڈ کے نجی ہوٹل تک دفعہ 144 نافذ ہے اور سیکیورٹی کے حوالے سے قذافی اسٹیڈیم میں مانیٹرنگ سیل بھی قائم کیا گیاہے۔اسٹیڈیم کے اطراف اور ہوٹل سے آنے والی سڑک پر جگہ جگہ غیرملکی کھلاڑیوں کے لئے خیرمقدمی بینرز آویزاں کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :