چیئر مین سینٹ ، وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات سمیت ملک کی اہم سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات کی آر آئی یو جے برنا کے نو منتخب عہدیداران کومبارکباد

منگل 20 مارچ 2018 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) چیئر مین سینٹ ، وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات سمیت ملک کی اہم سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس RIUJ (برنا) کے نو منتخب عہدیداران کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافتی تنظیمیں میڈیا ورکرز اور صحافیوں کے حقوق کی ضامن ہیں آزاد میڈیا ہی ترقی یافتہ معاشرے تشکیل کرسکتا ہے گزشتہ روز الیکشن کمیٹی کے چیئر مین سمیع ابراہیم نے آر آئی یو جے کے منتخب عہدیداران کو نوٹیفیکیشن جاری کیا جس کے مطابق شکیل احمد صدر، صدیق انظر، جنرل سیکرٹری ، سید فدا حسین شاہ(نائب صدر) ، سید نوید حسین نقوی ، (نائب صدر) فرحت طاطمہ (سینئر جوائنٹ سیکرٹری) اسد تنولی ، (جوائنٹ سیکرٹری ، اور ظہیر عالم خزانچی کے عہدوںپر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ محمد رضوان، فائزہ یون ، راجہ کرم ، نعیم بودلہ ، نعیم سندھو، راجہ عتیق ، نقی کاظمی، سجاد مشوانی، شبیر مغل، اور عمر حیات ممبر ایگزیکٹو کونسل منتخب ہوئے ہیں چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی، وفاقی وزیر مملکت مریم اورنگزیب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ، پرویز اعظم کے مشیر امیر مقام کے پی کے پرویز خٹک نے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے ۔