پشاور،وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا اچانک دورہ

شعبہ امراض قلب کے آئی سی یو میں زیر علاج اپنے دیرینہ دوست خان بہادر تاج الملک کی عیادت کی

منگل 20 مارچ 2018 23:30

پشاور،وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا اچانک دورہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا اچانک دورہ کیا اور وہاں شعبہ امراض قلب کے آئی سی یو میں زیر علاج اپنے دیرینہ دوست خان بہادر تاج الملک کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرایکسائز و ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکا خیل، وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی اور ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی پشاور کے چیئرمین ارباب جہانداد خان بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پرامراض قلب کے آپریشن تھیٹر سمیت ہسپتال کے مختلف حصوںکا معائنہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :