راولپنڈی، تعلیمی بورڈ نے آئوٹ ہونے والے صرف دو مضامین کے پرچے انگریزی اور فزکس ری شیڈول کیے ہیں،پروفیسر غلام محمد جھگڑ

اس کے علاوہ کوئی پرچہ ری شیڈول نہیںکیا گیا شیڈول کے مطابق انگریزی کا پرچہ 4 اپریل اور فزکس کا پرچہ 5 اپریل کو منعقد ہوگا ،

منگل 20 مارچ 2018 23:29

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء)پروفیسر غلام محمد جھگڑ نے کہا ہے کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے آئوٹ ہونے والے صرف دو مضامین کے پرچے انگریزی اور فزکس ری شیڈول کیے ہیں اس کے علاوہ کوئی پرچہ ری شیڈول نہیںکیا گیا شیڈول کے مطابق انگریزی کا پرچہ 4 اپریل اور فزکس کا پرچہ 5 اپریل کو منعقد ہوگا انہوں نے کہا کہ بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے بورڈ کے خلاف منفی پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں جس میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہ ہے ہم کمشنروچیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کی سربراہی میں تعلیمی ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کروارہے ہیں اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جارہی تمام امتحانی مراکز کی نگرانی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تمام امتحانی امور کی میں خود نگرانی کررہا ہوںروزانہ کی بنیاد پر امتحانی مراکز کی رپورٹ لی جارہی ہے اور اس امر کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ حکومتِ پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد ہو انھوں نے تمام امتحانی مراکز کے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام طلباء و طالبات کو بہترین امتحانی سہولیات فراہم کریں تاکہ وہ یکسوئی سے امتحان دے سکیں اور امتحانی عملہ اپنی ڈیوٹی انتہائی ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دے تاکہ میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کوپورا کیا جاسکے۔

انھو ں نے مزید کہا کہ بورڈ میں قائم ون ونڈو کو جدید ترین سسٹم سے آراستہ کر دیا ہے اب طلباء و طلبات اپنے این او سی ( NOC ) تصدیق اسناد اندرونِ و بیرو ن ملک اور رجسٹر یشن کی درستگی وغیرہ فوراً کروا سکیں گے طلباء و طلبات کی سہولت کیلئے ون ونڈو میں بیٹھنے کو بھی معقول انتظام کر دیا گیا ہے میری کوشش ہے کہ طلباء وطلبات کیلئے بورڈ کی طرف سے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اور انھیں انتظار کی زحمت نہ اٹھانی پڑے۔