راولپنڈی ، یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں

انتظامیہ کی طرف سے مین شاہراہوں پر بینرز اور سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے

منگل 20 مارچ 2018 23:29

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں جبکہ انتظامیہ کی طرف سے مین شاہراہوں پر یوم پاکستان کے حوالے سے بینرز اور سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے ہر سال کی طرح اس بار بھی یوم پاکستان قومی جذبے اور جوش وخروش سے منایا جائے گا جبکہ سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں یوم پاکستان کے حوالے سے مختلف تقربیات کا انعقاد بھی کیا جائے گا جبکہ یوم پاکستان شایان شان انداز سے منانے کے لیے سرکاری دفاتر و نجی اداروں اور شہریوں کے زیر اہتمام مختلف نوعیت کی تقریبات کا سلسلہ بھی شروع ہوگا جبکہ راولپنڈی کی مین شاہراہوں مری روڈ صدر کینٹ ، مال روڈ ، مریڑچوک ، اور مری روڈ کے انڈرپاس اور پلوں پر کے اوپر یوم پاکستا ن کے حوالے سے بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں جبکہ بینر پر قائد اعظم محمد علی جناح ، علامہ اقبال ، فاطمہ جناح کے علاوہ پاکستان کی آزادی کے لیے جہدوجہد کرنے والی اہم شخصیات کی تصویر اور اقوال درج ہیں تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے سیاسی جماعتوں نے بھی پروگرام کا انعقاد کیا ہوا ہے جس میں پاکستان کے قومی ترانے ونغمے پیش کئے جائیں گے جبکہ انتظامیہ کی طرف سے پاکستان بنانے والے قومی ہیروز کی تصاویروالے بینرز اور پوسٹر بھی آویزاں کر دئیے گئے ہیں جس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :