ڈیرن سیمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی طرف سے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ درست قرار دیا

منگل 20 مارچ 2018 23:29

ڈیرن سیمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی طرف سے ٹاس جیت ..
لاہور۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی طرف سے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کے فیصلہ کو مخالف ٹیم کے کپتان ڈیرن سمیع نے درست فیصلہ قرار دیا ،تفصیلات کے مطابق ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم بھی ٹاس جیتتے تو بائولنگ کا ہی فیصلہ کرنا تھا کیونکہ موسم خراب ہے اور باولنگ ہی درست فیصلہ تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں تمیم اقبال اور آندرے فلیچر کو شامل کیا گیاہے اور کوشش کریں گے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے بڑا ہدف دیں جسے آسانی سے دفاع کیا جا سکے۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی کی ٹیم میں تین نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا جن میں ٹام کوہلر ، محمد اللہ اور تھیسارا پریرا شامل ہیں۔سرفراز احمد کا کہناتھا کہ شین واٹسن کی جگہ تھیسارا پریرا کو شامل کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :