چوتھی بین الصوبائی گیمز پشاور ،سپورٹس بورڈ پنجاب 139میڈلز جیت کر اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب

کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی، تمام کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتیں منوالیں،صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ

منگل 20 مارچ 2018 23:27

چوتھی بین الصوبائی گیمز پشاور ،سپورٹس بورڈ پنجاب 139میڈلز جیت کر اپنے ..
لاہور۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) سپورٹس بورڈ پنجاب نے پشاور میں ہونیوالی چوتھی بین الصوبائی گیمز میں139میڈلز جیت کر اپنے اعزاز کا دفاع کرلیا ہے، پنجا ب نے سونے کے 65، چاندی کے 44 اور کانسی کے 30 میڈلز حاصل کئے، خیبر پختونخوا 120 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر اور سندھ 73 تمغوں کے ساتھ تیسرے پر رہا، گیمز کے آخری روز پنجاب کے آرچری کے کھلاڑیوں نے سونے کے 5، چاندی اور کانسی کا ایک ایک تمغہ حاصل کیا، بوائز کے مقابلے میں مبشر اور گرلز کے مقابلے میں سعدیہ نے سونے کے تمغے جیتے، بوائز ٹیم ایونٹ میں مبشر، رانا امجد اورحافظ عاصم، گرلز ایونٹ میں سعدیہ،صائمہ اور فزالہ نے سونے کے تمغے جیتے جبکہ مکس ایونٹ میں مبشراور سعدیہ نے بھی سونے کے تمغے جیتے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی، ہر کھیل میں ہر کھلاڑی نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب کی ہاکی ٹیم نے فائنل میں خیبر پختونخوا کو 8-2سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا، باسکٹ بال کی ٹیم نے 67-53 سے اپنی مخالف ٹیم خیبر پختونخوا کو شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتا، سکواش میں اسرار احمد نے سونے کا تمغہ جیتا جبکہ دیگر مقابلوں میں چاندی کے 3 اور کانسی کا ایک تمغہ بھی سپورٹس بورڈ پنجاب کے حصے میں آیا،ہینڈ بال میں بھی پنجاب کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا، پنجاب کی ٹیم نے بلوچستان کو 25-15سے شکست دی اور سونے کا تمغہ جیتا، ویٹ لفٹنگ میں پنجاب کے کھلاڑیوں نے مزید سونے کے 3میڈلز جیتے، اس طرح پنجاب نے کلین سویپ کرتے ہوئے کل 7گولڈ میڈلز جیتے،بیڈمنٹن کی ٹیم نے سونے کے 5،چاندی کے 4اور کانسی کا ایک تمغہ جیتا،جمناسٹک میں بھی پنجاب کی کارکردگی بہترین رہی، اس میں بھی پنجاب نے سونے کے مزید 4اور چاندی کا ایک میڈل جیتا، باڈی بلڈنگ میں پنجاب نے چاندی کے 4اور کانسی کے 2میڈلز جیتے۔

متعلقہ عنوان :