سونے کی قیمتوں میں 650روپے فی تولہ اضافہ

منگل 20 مارچ 2018 23:27

سونے کی قیمتوں میں 650روپے فی تولہ اضافہ
ملتان ۔20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء)عالمی منڈیوں میں سونا کے کاروبار میں مندا جبکہ پاکستان میں سونا کے کاروبار میں تیزی کے باعث ایک ہی روز میں فی تولہ قیمت میں650روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ روزگولڈ کی انٹرنیشنل مارکیٹوںمیں کاروبار پر مندا طاری ہو گیا جبکہ پاکستان میں اس کے برخلاف سونا کے کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھنے میںآیا اور ایک ہی روز میں سوناکی فی تولہ قیمت 650روپے کے اضافہ سی57300روپے کی نئی بلند سطح پرآگئی ہے جبکہ دوسری جانب چاندی کی قیمت بھی بڑھ کر800روپے تولہ ہو گئی ہے۔