پی ایچ ایف سابق کپتان و گول کیپر منصور احمد کے علاج کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہے، ترجمان

منگل 20 مارچ 2018 23:21

پی ایچ ایف سابق کپتان و گول کیپر منصور احمد کے علاج کے لئے اپنا کردار ..
لاہور۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی ایچ ایف سابق کپتان و سابق گول کیپر منصور احمد کے علاج معالجہ کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقہ سے ادا کررہی ہے اور اس کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

پی ایچ ایف نے دل کے عارضہ میں مبتلا منصور احمد کے ہسپتال کے تین لاکھ کے واجبات ادا کیئے جبکہ اس کے علاوہ ان کی والدہ کو پانچ لاکھ روپے کا چیک بھی بھجوایا گیا ہے ۔

پی ایچ ایف کی درخواست پر وزیر اعظم آفس نے بھی منصور احمد کے علاج معالجہ کیلئے اس کی فیملی سے رابطہ کیا ہے،پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کو بھی منصور کی مدد کیلئے درخواست کی گئی ہے ، یا د رہے کہ سابق گول کیپرز منصور احمد نے 1994ورلڈ کپ اور 1994چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :