پی ایس ایل فائنل کے موقع پربلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام 13 اسپتالوں میں 24 تا 26 مارچ 2018 ایمرجنسی نافذرہے گی ، میئر کراچی

ْریسکیو 1122 ایمبولینس سروس بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں PSL فائنل کے موقع پر اپنی ڈیوٹی انجام دے گی

منگل 20 مارچ 2018 23:20

پی ایس ایل فائنل کے موقع پربلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام 13 اسپتالوں میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے موقع پربلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام 13 اسپتالوں میں 24 تا 26 مارچ 2018 ایمرجنسی نافذرہے گی اور اس دوران اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف انتہائی الرٹ رہے گا، اس کے علاوہ ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں PSL فائنل کے موقع پر اپنی ڈیوٹی انجام دے گی ، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے 7بڑے اسپتالوں میں جن میں عباسی شہید اسپتال، کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز، لانڈھی میڈیکل کمپلیکس، سرفراز رفیقی شہید اسپتال، گذدرآباد جنرل اسپتال اور سوبھراج میٹرنٹی اسپتال اور اسپنسر آئی اسپتال شامل ہیں، کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں اور کے ایم سی کے اسپتالوں میںکم از کم 50 سینئر ڈاکٹرز ،200 نرسیں اور 500 ارکان پر مشتمل پیرامیڈیکل عملہ ایمرجنسی کے دوران 24 گھنٹے خدمات انجام دے گا اس سلسلے میں سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز اور دیگر متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی کی بلدیاتی قیادت اور منتخب نمائندوں نے شہر میں پہلی بار منعقد ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے لئے ہر ممکن بہترین انتظامات کا عزم کیا ہے اور شہریوں کے تعاون سے اس میچ کو یادگار ایونٹ بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ کے فائنل کی میزبانی شہر کراچی کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے اور ہماری خواہش ہے کہ کراچی میں کرکٹ کے کھیل سے محبت کرنے والے اس موقع سے زیادہ سے زیادہ محظوظ ہوں اور انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے کہا کہ PSL فائنل کے موقع پرنیشنل اسٹیڈیم اور اطراف میں سجاوٹ کا خصوصی انتظام کیا جا رہا ہے اور اس موقع پر ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کوبہترین انداز میں خوش آمدید کہا جائے گا، انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان اورPSLفائنل کے لئے سڑکوںپرصفائی ستھرائی کا انتظام اور نیشنل اسٹیڈیم آنے والے تمام روٹس کو برقی قمقموں اور کھلاڑیوں کے کٹ آئوٹ سے سجایا جائے گا،PSLکے فائنل سے کرکٹ کے فروغ پر نہایت اچھے اور مفید اثرات مرتب ہوں گے،اس تاریخی موقع پر کے ایم سی کا محکمہ فائر بریگیڈ، سٹی وارڈنز، محکمہ میڈیکل اور دیگر محکمے اپنے فرائض بھرپور طریقے سے انجام دیں گے، انہوں نے کہا کہ PSL فائنل کے سلسلے میں صوبائی انتظامیہ اور دیگر حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور شہریوں کی سہولت کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :