وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے کراچی میں مبینہ طور پر نشے کیلئے خطرناک گولیوں کا استعمال میڈیا رپورٹس پر نوٹس لے لیا

منگل 20 مارچ 2018 23:20

وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے کراچی میں مبینہ طور پر نشے کیلئے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے کراچی میں مبینہ طور پر نشے کیلئے خطرناک گولیوں کا استعمال میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ زونل ڈی آئی جیز کراچی تمام تر انسدادی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ایس ایچ اوز کو خصوصی ٹاسک دیکر ایسے اڈوں پر کریک ڈاؤن کیا جائے۔ منشیات فروشی اور اسکے استعمال میں ملوث عناصر کیخلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :