پی ایس ایل میچ ،شائقین کرکٹ کا اسٹیڈیم کے اندر پرائس کنٹرول کمیٹی کی موجودگی پر اطمینان کا اظہار

شائقین سے اضافی وصول کی گئی رقم واپس کرا دی گئی،آج بھی موجودگی کو یقینی بنایا جائیگا‘ چیئرمین پی سی سی

منگل 20 مارچ 2018 23:18

پی ایس ایل میچ ،شائقین کرکٹ کا اسٹیڈیم کے اندر پرائس کنٹرول کمیٹی کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) کمشنر لاہور ڈویژن عبد اللہ خان سنبل او ر ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید کی ہدایت پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان کی سربراہی میں مجسٹریٹس قذافی اسٹیڈیم کے اندر موجود رہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی سی میاں عثمان کی جانب سے اسٹیڈیم کے اندر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں کو پیشگی وارننگ دی گئی اور بعد ازاں انہیں وقفے وقفے سے چیک کیا جاتا رہا ۔

اس موقع پر شکایات موصول ہونے پر کئی صارفین کو اضافی رقم واپس کرائی گئی ۔ شائقین کرکٹ کی جانب سے کمشنر لاہور ڈویژن عبد اللہ خان سنبل اور ڈپٹی کمشنر سمیر احمد کے اس اقدام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ میاں عثمان نے بتایا کہ آج بدھ کے روز دوسرے پلے آف میچ کے موقع پر بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ہمراہ موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا اور گراں فروشوں سے سختی سے نمٹیں گے۔

متعلقہ عنوان :