رینجرز نے 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ و منشیات برآمد

منگل 20 مارچ 2018 23:18

رینجرز نے 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ و منشیات برآمد
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔عوامی کالونی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران علی عرف صاحب کو گرفتار کر لیا جس کا تعلق ایم کیوایم(حقیقی)سے ہے ۔

ملزم علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے۔ بلدیہ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سفیر احمد کو گرفتار کیاجس کا تعلق لیاری گینگ وارسے ہے۔ ملزم بھتہ خوری،اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ گلشن معماراور کورنگی کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان آدم، شاکر ،اورنگزیب اور محمود خان عرف لال خان کو گرفتارکیا۔

(جاری ہے)

ملزمان بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ اتحاد ٹان ، مدنیہ کالونی اور سعود آباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان جہانزیب عرف جمبو ،کاشف عرف پنکچر اور سید کمیل عباس زیدی کو گرفتارکیا۔ ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ کلفٹن اور ایف بی ایریا کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان زیور خان اور ظہیر حسن کو گرفتارکیا۔

ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ کلفٹن،سرجانی،ایف بی ایریا،گلشن معمار،سعودآباد اور میمن گوٹھ کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان عبد اللہ عرف پولو، اسٹیفن مسیح ، اویس، نواز، حمل، عبدالرزاق، علی محمد اور نبی بخش کو گرفتارکیا۔ ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ ٹیپو سلطان کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے محمد زبیر نگر کو گرفتارکیا۔ ملزم لینڈ گریبنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمد کرلی گئی ہے۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :