دورہ پاکستان کیلئے ویسٹ انڈین کرکٹرز کو 25 ہزار ڈالرز کی اضافی ادائیگی
منگل 20 مارچ 2018 23:15
(جاری ہے)
کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے رواں برس جنوری میں اعلان کردہ کنٹریکٹ کے مطابق غیر کنٹریکٹ یافتہ ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کی اکثریت کے معاوضوں میں فی میچ 1725 سے 5 ہزار ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ تینوں فارمیٹس کے میچز کیلئے میچ فیس بھی دگنی کردی گئی ہے۔
اب ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ سے دورے کے عوض ملنے والے پیسوں میں سے اپنے کھلاڑیوں کو اضافی پیسے ادا کرے گا، چونکہ ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ نہیں ہے لہٰذا اس دورے کے لیے پی سی بی ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کو مخصوص رقم ادا کرے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک عہدے دار کے مطابق فیوچر ٹور پروگرام کے علاوہ اگر کوئی ٹیم کسی ملک کا دورہ کرتی ہے تو میزبان ملک طے کردہ اصولوں کے مطابق دورہ کرنے والی ٹیم کے بورڈ کو ادائیگی کرتا ہے، 2013 میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کا دورہ کیا تھا تو پی سی بی کو بھی مالی فائدہ ہوا تھا۔کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹوآفیسر جانی گریو نے ویب سائٹ کرک انفو کو بتایا کہ پاکستان اپنے ملک میں زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہے، آئندہ برس آدھا پی ایس ایل پاکستان میں کرانے کا ارادہ ہے اور ایف ٹی پی کی زیادہ تر باہمی سیریز بھی ملک میں کرانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’پی سی بی نے اس سیریز کیلئے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کو ادائیگی کردی ہے جسے کھلاڑیوں کو اضافی معاوضے کی صورت میں استعمال کیا گیا‘‘۔جانی گریو نے کہا کہ اس سیریز سے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کو کوئی مالی فائدہ نہیں ہورہا، ہم اپنی ٹیم کو صرف پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں معاونت کیلئے بھیج رہے ہیں۔خیال رہے کہ 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے پی سی بی غیر ملکی ٹیموں کو دورہ پاکستان کے لیے اضافی مالی فوائد کی پیشکش کرتا رہا ہے۔ 2015 میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے ہر کھلاڑی کو دورہ پاکستان کیلئے 12500 ڈالر ادا کیے تھے۔ زمبابوے 2009 کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی انٹرنیشنل ٹیم تھی۔پی ایس ایل 2 کے لاہور میں ہونے والے فائنل کے لیے پاکستان آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی اضافی پیسے دیے گئے تھے جبکہ گزشتہ برس ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی پی سی بی نے معاوضہ ادا کیا تھا۔پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لیے اضافی ادائیگیوں کو فی الحال پاکستان طویل المدتی سرمایہ کاری تصور کررہا ہے کیوں کہ فی الحال اصل ہدف پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہے۔پی سی بیآہستہآہستہ اس عمل کو ختم کرنا چاہتا ہے، گزشتہ برس لاہور میں ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے لیے آنے والی سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں کو کوئی اضافہ معاوضہ ادا نہیں کیا گیا تھا۔فی الحال یہ واضح نہیں کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈین ٹیم میں کون سے کھلاڑی شامل ہوں گے البتہ ذرائع کے مطابق براوو برادرز، کیرون پولارڈ، سنیل نارائن اور آندرے رسل کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ویسٹ انڈین چیف سلیکٹر کورٹنی براؤن نے مذکورہ کھلاڑیوں پر شدید تنقید کی تھی جنہوں نے ورلڈ کپ کوالیفائر میچز کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کو ترجیح دی تھی۔امکان ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم میں ڈیرن سیمی کی بھی کوئی جگہ نہیں ہوگی، ا?ندرے رسل اور ڈیوائن براوو فی الحال انجرڈ ہیں جبکہ سنیل نارائن نے پاکستان نہ جانے کا اعلان کررکھا ہے۔کیرون پولارڈ نے بھی فی الحال پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کررکھا ہے، انہوں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اگر ان کی پی ایس ایل ٹیم ملتان سلطانز فائنل میں پہنچی تو وہ ٹیم کے ساتھ پاکستان نہیں جائیں گے۔ڈیرن براوو کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے بھی فی الحال کوئی اطلاعات موجود نہیں، اسکواڈ میں شامل چند ممکنہ کھلاڑیوں میں سیموئل بدری، ریاد ایمرٹ اور دنیش رام دین شامل ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.