کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بلے باز ناک پر گیند لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے، بیٹنگ کیلئے دستیاب نہ ہونے کا خدشہ

muhammad ali محمد علی منگل 20 مارچ 2018 21:29

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بلے باز ناک پر گیند لگنے کے باعث شدید زخمی ..
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 مارچ 2018ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بلے باز حسان خان ناک پر گیند لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پہلا ایلیمینیٹر لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

میچ میں پشاور زلمی کی بیٹنگ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بلے باز حسان خان ناک پر گیند لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے۔ حسان خان تھرو پکڑنے کی کوشش میں گیند اپنی ناک پر لگوا بیٹھے۔ گیند لگنے کے باعث حسان خان کی ناک سے خون بہنا شروع ہوگیا جس کے بعد انہیں فوری میدان سے باہر لے جایا گیا۔ زخمی ہو جانے کے باعث حسان خان کے بیٹنگ کیلئے دستیاب نہ ہونے کا خدشہ ہے۔