نیشل بینک آف پاکستان نے غفلت کی انتہا کردی

یوتھ لون بزنس کے اے ٹی ایمز پر چلنے والے اشتہارات میں وزیر اعظم کی جگہ نواز شریف کی تصویر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 20 مارچ 2018 21:27

نیشل بینک آف پاکستان نے غفلت کی انتہا کردی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20مارچ 2018ء) نیشنل بینک آف پاکستان نے غفلت کی انتہا کر دی۔ پرائم منسٹریوتھ لون بزنس کے اے ٹی ایمز پر چلنے والے اشتہارات میں وزیر اعظم کی جگہ نواز شریف کی تصویر ہی چلائی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو نا اہل ہوئے آٹھواں مہینہ چل رہا ہے۔انکی وزارت اعظمیٰ سے نا اہلی کے بعد انہیں پارٹی صدارت سے بھی نااہل کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ تک سے میاں نواز شریف کا نام ہٹا دیا گیا ہے لیکن نیشنل بنک آف پاکستان ہے کہ نواز شریف کو نا اہل اور سابق وزیر اعظم ماننے کو تیار ہی نہیں یہی وجہ ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان نے غفلت کی انتہا کر دی۔پرائم منسٹریوتھ لون بزنس کے اے ٹی ایمز پر چلنے والے اشتہارات میں وزیر اعظم کی جگہ نواز شریف کی تصویر ہی چلائی جا رہی ہے۔عوامی پیسوں پر چلنے والے اداروں کی جانب سے اسطرح کی سیاسی مہم جوئی کو عوام کی جانب سے سخت ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے اور فوری طور پر اے ٹی ایم مشینوں پر چلنے والے پرائم منسٹریوتھ لون بزنس کے اشتہار سے نواز شریف کی تصویر ہٹانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :