موبائل فون سروس کی بندش نہ کرنے کا حکم، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 20 مارچ 2018 20:39

موبائل فون سروس کی بندش نہ کرنے کا حکم، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ ..
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 مارچ 2018ء) موبائل فون سروس کی بندش نہ کرنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی کے نام پر موبائل فون سروس بند نہ کرنے کا عدالتی فیصلہ معطل کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی اے کی اسلام آباد ہائیکورٹ سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے پہلے والا عدالتی فیصلہ معطل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے نےانٹراکورٹ اپیل پرفیصلہ آنےتک فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی تھی۔ پی ٹی اے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اختر کیانی نے حکم سنایا۔ اس سے قبل جسٹس اطہرمن اللہ نےموبائل فون سروس بندکرنےکےحکومتی اقدام کوغیرقانونی قراردیاتھا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ حکومت کو موبائل فون سروس بند کرنے کا اختیار نہیں۔ اس فیصلے کے بعد پی ٹی اے نے انٹراکورٹ کورٹ اپیل اور حکم امتناع کی درخواست دائر کی تھی جس اب منظور کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :