کلاچی پولیس نے ٹکواڑہ میں چھاپے کے دوران چرس اور اسلحہ برآمد کرکے ایک ملزم گرفتارکرلیا

منگل 20 مارچ 2018 22:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) کلاچی پولیس نے ٹکواڑہ میں چھاپے کے دوران چرس اور اسلحہ برآمد کرکے ایک ملزم گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کلاچی پولیس نے ٹکواڑہ میں اختر زمان ولد نعمت اللہ کے مکان پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران پولیس نے ایک ریپیٹر،چھ کارتوس اور 220گرام چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیاجبکہ ایک دوسری کاروائی کے دوران پہاڑ پور پولیس نے گائوں عمرے والی میں قمار بازی کی محفل الٹ کر ہزاروں روپے برآمد کرکے جواری گرفتارکرلیے۔

تفصیلات کے مطابق پہاڑ پور پولیس نے گائوں عمرے والی میں چھاپہ مار کر قمار بازی کی محفل کو الٹ دیا ۔ پولیس نے مطیع اللہ ، رضا اللہ ، نعمت اللہ ، اصغر ، سجاول اور کفایت اللہ سکنائے عمرے والی کو گرفتارکرکے ان سے ایک لڈو، چھکااور19000روپے برآمدکرکے ملزمان کیخلاف 5قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :