ملک بھر کی طرح ضلع ٹانک میں بھی یوم پاکستان جوش و خروش سے منانے کیلئے تیاریاں عروج پر

منگل 20 مارچ 2018 22:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) ملک بھر کی طرح ضلع ٹانک میں بھی یوم پاکستان جوش و خروش سے منانے کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹانک کے بازاروں اور گلی کوچو ں کو قومی پرچموں ، رنگ برنگی جھنڈیوں اور پینافلیکس بورڈوں سے سجایا جا رہا ہے جبکہ 23مارچ کی شب کو سرکاری دفاتر بالخصوص ضلعی سیکرٹریٹ اور ڈپٹی کمشنر دفتر پر چراغاں کیا جائیگا۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ، پاک فوج اور ضلع ناظم کی جانب سے ڈگری کالج ٹانک میں مرکزی تقریب منعقد کی جائیگی جہاں پر چم کشائی کی جائیگی جبکہ تحریک پاکستان کے ہیروز اور پاک سرزمین کیلئے جان کی قربانیاں دینے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :