انجینئر محمد بلیغ الرحمن سے ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے وفد کی ملاقات

تحقیق کے جدید ترین رجحانات اور ٹیکنالوجی کو اپنانے کی ضرورت ہے ،ْوزیر تعلیم کی گفتگو

منگل 20 مارچ 2018 22:57

انجینئر محمد بلیغ الرحمن سے ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے وفد کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) وفاقی وزیر تعلیم انجینئر محمد بلیغ الرحمن سے ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (اے آئی ٹی) کے وفد نے منگل کو ملاقات کی۔ وفد کی قیادت انسٹی ٹیوٹ کے صدر پروفیسر ورسک کینول نوکولی چائی کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے اے آئی ٹی کے وفد کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران تعلیم سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیکرٹری وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت اکبر حسین درانی اور جوائنٹ ایجوکیشن ایڈوائزر رفیق طاہر بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے صدر پروفیسر ورسک کینول نوکولی چائی نے پیشکش کی کہ پاکستانی طلباء ان کے انسٹی ٹیوٹ میں تحقیق کا کام کر سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان میں تعلیم کے فنڈز میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور ملک میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے طلباء پاکستان کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔ بلیغ الرحمن نے کہا کہ نئے مقاصد اور حقائق کا تعین کرنے میں تحقیق بڑا اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق کے جدید ترین رجحانات اور ٹیکنالوجی کو اپنانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :