ویسٹ انڈین ٹیم کی آمد ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جیب پر بھاری پڑ گئی

دورہ پاکستان کیلئے ویسٹ انڈین کرکٹرز کو 25 ہزار ڈالرز کی اضافی ادائیگی کی جائے گی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 20 مارچ 2018 20:22

ویسٹ انڈین ٹیم کی آمد ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جیب پر بھاری پڑ گئی
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ2018ئ) ویسٹ انڈین ٹیم کی آمد ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جیب پر بھاری پڑ گئی۔دورہ پاکستان کیلئے ویسٹ انڈین کرکٹرز کو 25 ہزار ڈالرز کی اضافی ادائیگی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے حتمی میچوں کے کامیاب اور محفوظ انعقاد کے بعد اب انٹرنیشنل کرکٹ آہستہ آہستہ پاکستان کے میدانوں کا رخ کر رہی ہے اور پاکستان میں بھی کھیل کے میدان آباد شروع ہونا ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

گو کہ سری لنکن ٹیم پر حملے کو ایک لمبا عرصہ بیت چکا ہے لیکن تا حال انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آنے سے کترا رہی ہیں تا ہم پی سی بی نے ویسٹ انڈین ٹیم کو پاکستان آنے کے لیے راضی کر لیا۔تا ہم یہ دورہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جیب پر بھاری پڑ رہا ہے ۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اپنے کنٹریکٹ اور غیر کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے پر تقریباً 25 ہزار ڈالر اضافی ادائیگی کررہا ہے تاہم ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا دورہ کرنے والے کھلاڑیوں کو 25 ہزار ڈالر اضافی ادائیگی کی رپورٹس کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :