فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق دیگر 3مقدمات میں بھی خادم حسین رضوی سمیت 3 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

منگل 20 مارچ 2018 22:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق دیگر 3مقدمات میں بھی خادم حسین رضوی سمیت 3 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ منگل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں فیض آباد دھرنے کے دوران پولیس چوکی پر حملے اور تشدد کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے خادم حسین رضوی سمیت 3 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیاہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے خادم حسین رضوی، مولانا عنائت اللہ، ضیاء اللہ خیری اور شیخ اظہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تھانہ کھنہ میں درج 3 مقدمات میں جاری کیے۔ تینوں ملزمان پر درج مقدمات میں دہشت گردی، پولیس پر تشدد، کارسرکار میں مداخلت سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دفعات شامل ہیں۔واضع رہے کہ گزشتہ رو ز بھی عدالت نے پولیس کو خادم رضوی اور پیر افضل قادری کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔۔۔۔