کراچی گرین لائن بس منصوبے کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 20 مارچ 2018 20:03

کراچی گرین لائن بس منصوبے کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 مارچ 2018ء) کراچی گرین لائن بس منصوبے کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں زیر تعمیر شہر کے پہلے ماس ٹرانزٹ بس منصوبے گرین لائن کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تاخیر کا شکار یہ منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہو پایا ہے۔ جبکہ حکومت مئی کے ماہ میں اپنی مدت مکمل کر لے گی۔

(جاری ہے)

آئندہ الیکشن کیلئے منصوبے کو مہم کیلئے استعمال کرنے کے سلسلے میں اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ 21 بس اسٹیشنز پر مشتمل یہ منصوبہ مئی کے ماہ میں بھی مکمل طور پر تکمیل کے مرحلے تک نہیں پہنچ پائے گا۔ مئی کے ماہ تک کل 21 میں سے 14 اسٹیشنز کی تعمیر مکمل کرکے منصوبے کے افتتاح کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ منصوبے کا افتتاح وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ منصوبہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے اشتراک سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :