سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر غلط معلومات پھلائی جا رہی ہے، شیری رحمان

منگل 20 مارچ 2018 22:52

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر غلط معلومات پھلائی جا رہی ہے، شیری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر غلط معلومات پھلائی جا رہی ہے پیپلزپارٹی نے ہر چیز قانون کے مطابق جمع کروائی ہے قوائد و ضوابط کے خلاف ورزی کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں پندہ مارچ کو خط موصول ہوا کہ 22 مارچ تک اپنی حمایتی اکثریت کے کاغذات جمع کروا دیں ہم نے اپنی نامزدگی اور حمایتی اکثریت کے کاغذات وقت ختم ہونے سے پہلے جمع کروا دیے تھے ۔