بھارتی میڈیا عام لڑکی کی تصاویر کو اداکارہ کی تصویر کے طورپر شائع کرتا رہا
سوشل میڈیا پر بھارت کے وزیر برائے براڈ کاسٹنگ سمرتی ایرانی سے معاملے نوٹس لینے کی اپیل ہندوستان ٹائمز اور نیوز ورلڈ ہندی‘ کی ٹوئٹر صارف پوجا ڈڈوال سے غلطی میں ان کی تصاویر اداکارہ کے طور پر شائع کرنے پر معذرت
منگل 20 مارچ 2018 22:49
(جاری ہے)
پوجا ڈڈوال کی خبر سامنے آنے کے بعد بھارت کے اہم ترین نشریاتی اداروں نے بھی ابتدائی طور پر غلط تصاویر شائع کرکے ایک عام لڑکی کو اداکارہ کے طور پر دکھایا۔
بھارتی میڈیا کی اس غلطی کا پتہ جب پوجا ڈڈوال نامی ٹوئٹر صارف لڑکی کو چلا تو انہوں نے مجبور ہوکر تمام نشریاتی اداروں کے اسکرین شاٹ ٹوئیٹ کرکے بھارت کی وزیر برائے براڈکاسٹنگ سمرتی ایرانی سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کردی۔پوجا ڈڈوال کی جانب سے کی گئی ٹوئیٹ کے مطابق ’ہندوستان ٹائمز‘ فرسٹ پوسٹ ہندی ،ْڈی این اے انڈیا، اور نیوز ورلڈ ہندی‘ سمیت دیگر نشریاتی اداروں نے ان کی تصاویر ماضی کی اداکارہ پوجا ڈڈوال کے طور پر شائع کیں۔چوں کہ ان دونوں کا نام ایک ہی تھا اور ٹوئٹر صارف پوجا ڈڈوال کا چہرہ ماضی میں اداکارہ سے تھوڑی بہت مشابہت رکھتا تھا اس لیے بھارتی نشریاتی اداروں نے ان کی ٹوئٹر کی تصاویر کو اپنی خبروں میں شائع کیا۔جب ٹوئٹر صارف پوجا ڈڈوال نے اداکارہ کی بیماری کی جگہ اپنی تصاویر کو دیکھا تو حیران رہ گئیں اور مجبورا انہیں بھارتی میڈیا کی بے وقوفی کے خلاف ٹوئیٹ کرنی پڑی۔بعد ازاں ہندوستان ٹائمز اور نیوز ورلڈ ہندی‘ نے ٹوئٹر صارف پوجا ڈڈوال سے غلطی میں ان کی تصاویر اداکارہ کے طور پر شائع کرنے پر معذرت بھی کی۔ہندوستان ٹائمز نے پوجا ڈڈوال سے معزرت کرتے ہوئے اپنی ٹوئیٹ میں بتایا کہ انہوں نے ان کی تصویر ڈیلیٹ کردی۔ اسی طرح نیوز ورلڈ ہندی نے بھی پوجا ڈڈوال سے معزرت کی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.