پی ایس ایل 3 کا پہلا ایلمینیٹر میچ ، محکمہ موسمیات نے بڑی خبر سنا دی

سارا میچ متاثر نہیں ہوگا ،ہلکی بارش کے باعث وقتی طور پر کھیل رک سکتا ہے، ڈی جی محکمہ موسمیات

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 20 مارچ 2018 19:46

پی ایس ایل 3 کا پہلا ایلمینیٹر میچ ، محکمہ موسمیات نے بڑی خبر سنا دی
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ2018ئ) :پی ایس ایل 3 کا پہلا ایلمینیٹر میچ ، محکمہ موسمیات نے بڑی خبر سنا دی ۔ ڈی جی محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بادل جب بھی نیچے آئیں گے تو ہلکی بارش ہوگی ،ہلکی بارش کے باعث وقتی طور پر کھیل رک سکتا ہے،پورا میچ متاثر نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول پہلے ایلمینیٹر میچ میں موسم کی مداخلت کا خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں اس وقت مطلع ابر آلود ہے اور ہلکی پھلکی بارش ہوچکی ہے جبکہ مزید بارش ہونے کا خطرہ بھی موجود ہے۔اس صورتحال میں محکمہ موسمیات نے بری خبر سنا دی ۔ ڈی جی محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج مطلع صاف ہونے کا امکان نہیں ہے۔انکا کہنا تھا کہ لاہور میں ابھی بارش زیادہ شدید نہیں ہوگی لیکن لاہور میں بادل جب بھی نیچے آئیں گے تو ہلکی بارش ہوگی ۔انکا مزید کہنا تھاکہ ہلکی بارش کے باعث وقتی طور پر کھیل رک سکتا ہےلیکن پورا میچ متاثر نہیں ہوگا۔یاد رہے کہ اگر بارش کے باعث آج کا میچ نہیں ہوسکا تو پشاور زلمی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر بہتر پوزیشن کے باعث کل شیڈول دوسرے ایلیمنیٹر کیلئے کوالیفائی کرلے گی۔

متعلقہ عنوان :