پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پہلا ایلیمینیٹر، بارش کے باوجود کوئی اوور کم نہیں کیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 20 مارچ 2018 19:36

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پہلا ایلیمینیٹر، بارش کے باوجود ..
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 مارچ 2018ء) پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پہلے ایلیمینیٹر کیلئے بارش کے باوجود کوئی اوور کم نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پہلا ایلیمینیٹر لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

میچ میں کوئٹہ کی دعوت پر پشاور زلمی پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔ تاہم میچ شروع ہوتے ہی 4 گیندوں کے بعد بارش روکنا پڑ گیا۔ اب اس حوالے سے اعلان کیا گیا ہے کہ بارش رک گئی ہے اور میچ جلد شروع ہو جائے گا۔ جبکہ بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کے باوجود میچ کے اوور کم نہیں کیے جائیں گے۔ دونوں اننگز 20 اوورز پر ہی مشتمل ہوں گی۔