آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر سپر سکس مرحلہ، راشدخان کی تباہ کن بائولنگ،

افغانستان نے یو اے ای کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا، گلبدین اور نجیب اللہ نے چھٹی وکٹ میں 124 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر ٹیم کو فتح دلائی

منگل 20 مارچ 2018 22:46

آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر سپر سکس مرحلہ، راشدخان کی تباہ کن بائولنگ،
ہرارے۔20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ سپر سکس مرحلے میں راشد خان کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت افغانستان نے متحدہ عرب امارات کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا، فاتح ٹیم نے 178 رنز کا ہدف 35ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، 54 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد گلبدین نائب اور نجیب اللہ زدران حریف بائولرز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں بلے بازوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 124 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر یو اے ای کی جیت کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا، گلبدین 74 اور نجیب 63 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

(جاری ہے)

منگل کو کھیلے گئے میچ میں یو اے ای کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 43 اوورز میں 177 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، شیمان انور کے سوا کوئی بھی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، انور 64 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد نوید 45، چراغ سوری 22، کپتان روہن مصطفیٰ 4 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، راشدخان نے 5 دولت زدران نے 3 مجیب اور محمد نبی نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں افغانستان نے مطلوبہ ہدف 34.3 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کیا، افغانستان کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا اور 54 کے سکور پر اس کے 5 کھلاڑی آئوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے لیکن اس موقع پر گلبدین اور نجیب اللہ نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 124 رنز کی شراکت جوڑ کر ٹیم کو فتح دلائی، گلبدین 74 اور نجیب 63 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، محمد شہزاد 3، رحمت شاہ 16 کپتان اصغر ستانک زئی 4 اور محمد نبی 6 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، محمد نوید اور قدیر احمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :