Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی عارفہ خالد کی ملاقات

عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو پہلے سے بڑھ کر خدمت کریں گے ،شہبازشریف

منگل 20 مارچ 2018 22:41

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی عارفہ خالد کی ملاقات
لاہور۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ اللہ کی رحمت شامل رہی اور عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو پہلے سے بڑھ کر عوام کی خدمت کریں گے۔ پاکستان کو توانا اور خوشحال بنانے کے لئے سب کو ملکرکام کرنا ہوگا۔ملک و قوم کی ترقی کے سفر میںہر فرداپنا کردار ادا کرے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے رکن قومی اسمبلی عارفہ خالد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ہے۔

ہمارا ماضی اورحال عوام کی خدمت ،فلاح وبہبود اور بھرپور ترقی کے اقدامات سے عبارت ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے ہر قدم ملک کی ترقی جبکہ مخالفین نے ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے میں صرف کیا۔

(جاری ہے)

نیازی صاحب نے خیبرپختونخواہ کے عوام کی خدمت کی بجائے الزام تراشی میں وقت ضائع کیا۔پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کرنے والوں کی کارکردگی اپنے صوبوں میں صفرکے برابر ہے۔

انہوںنے کہا کہ یو ٹرن، دھرنا، الزام تراشی اور جھوٹ نیازی صاحب کی پہچان ہے۔ عوامی خدمت کے جذبے سے عاری عناصر کو پنجاب کی ترقی بھی آنکھ نہیں بھاتی۔ انہوںنے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے منفی سیاست کا احتساب کریں گے۔ نیازی صاحب! دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہونے کا وقت آن پہنچا ہے۔ انہوںنے کہا کہ انتخابات میں عوام ترقی مخالفین کا محاسبہ کریں گے۔ ہم آئندہ انتخابات میں اپنی کارکردگی اور عوامی خدمت کے ریکارڈ لے کر عوام کی عدالت میں جائیں گے۔ ملاقات میںترقیاتی منصوبوںاورسیاسی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات