ڈاکٹر احسان اللہ سیدومیڈیکل کالج سوات میں ایسوسی ایٹ پروفیسرتعینات

منگل 20 مارچ 2018 22:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ڈاکٹر احسان اللہ ولد راضی مند میاں (جواس وقت سید ومیڈیکل کالج سوات میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر ای این ٹی خدمات سرانجام دے رہے ہیں) کو فوری طور پر مستقل بنیادوں پر سیدومیڈیکل کالج سوات میںبحیثیت ایسوسی ایٹ پروفیسر ای این ٹی ((بی ایس۔

(جاری ہے)

19 ) تعینات کردیاہے۔ وہ عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے اور ان کی خدمات کے قواعد وضوابط خیبر پختونخوا سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے تحت ہونگے جبکہ ان کو اپنی تقرری کے اعلامیے کے اجراء کے ایک ماہ کے اندر اندر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس امر اعلان محکمہ صحت حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیایگا۔

متعلقہ عنوان :