ڈاکٹر فخر حیات بنوں کوسینئر رجسٹرار نیوروسرجری ایم ٹی آئی،ڈی آئی خان تعینات کردیا

منگل 20 مارچ 2018 22:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پرمجاز اتھارٹی( وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا) نے ڈاکٹر فخر حیات ولد اصغر حیات ساکن ضلع بنوں کی تقرری بحیثیت سینئر رجسٹرار نیوروسرجری(BS-18 ) ڈی ایچ کیو ٹی ایچ ،ایم ٹی آئی،ڈی آئی خان کے لئے فوری اورباقاعدہ طورپر کردی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ ایک برس تک آزمائشی طورپر کام کریں گے جبکہ مذکورہ بالا حکمنامے کے نتیجے میں ڈاکٹر فخرحیات ولد اصغر حیات کی خدمات بحیثیت سینئر رجسٹرار نیوروسرجری (BS-18 ) مزید تعیناتی کے لئے ہسپتال ڈائریکٹر ایم ٹی آئی ،ڈی آئی خان کے سپرد کردی گئی ہیں۔

انہیں اپنی تقرری کے اعلامیے کے اجراء کے 30 ۔دنوں کے اندر اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کی تاکید کی گئی ہے ۔اس امر کااعلان محکمہ صحت حکومت خیبرپختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :