سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا نواب ثناء اللہ خان زہری سے ٹیلی فونک رابطہ

منگل 20 مارچ 2018 22:39

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا نواب ثناء اللہ خان زہری سے ٹیلی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا بلوچستان کے سابق وزیراعلی مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی نواب ثناء اللہ خان زہری سے ٹیلی فونک رابطہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ملک کی سیاسی صورتحال اور خاص طورپر صوبے کی سیاسی صورتحال اور جمعیت علماء اسلام کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالواسع کی جانب سے بلوچستان ہائیکورٹ میں اسمبلی میں اپنی اپوزیشن تبدیل کرنے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ذرائع نے کہاہے کہ موجودہ صورتحال میں اپوزیشن کے پاس اس وقت اکثریت زیادہ ہیں جبکہ حکومت کے پاس اکثریت کم ہیں اوراگر اپوزیشن کی جانب سے یہ مطالبہ سامنے آگیا کہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اسمبلی فلور پر اپنی اکثریت ثابت کریں جس سے حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :