بلوچستان میں کی جانے والی حلقہ بندیوں پر نظرثانی اور سیاسی جما عتوں کے خدشات دور کئے جائیں، چیئر مین سینیٹ میر صادق سنجرانی

منگل 20 مارچ 2018 22:39

بلوچستان میں کی جانے والی حلقہ بندیوں پر نظرثانی اور سیاسی جما عتوں ..
چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) چیئر مین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پا کستان بلوچستان میں کی جانے والی حلقہ بندیوں پر نظرثانی اور سیاسی جما عتوں کے خدشات دور کرے، بلوچستان کے احساس محرومی دو ر کر نے کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کروں گا ،بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے امید ہے آنے والے دونوں میں اس میں مزید بہتری آئے،مخالفین کا جواب دینے کی بجائی توجہ کام پر مرکوز رکھوں گا،یہ بات انہوں نے منگل کو قبائلی رہنماء میراسفند یارمحمدزئی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عصرانے سے خطاب کر تے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ چاغی معدنی وسائل سے مالامال علاقہ ہے یہاں کارخانے لگنے چاہیے جس سے روزگار اور خوشحالی آئے گی دالبندین میں گزشتہ ایک سال سے تھری جی سروس بند ہونے کا معا ملے جلد اعلی حکام سے اٹھا کر علاقے میں موبائل سروس بحال کروائی جائے گی انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کسی بھی قوم کا ترقی کرنا نا ممکن ہے ضلع چاغی کی پسماندگی کے خاتمے کے لئے چاغی میں کیڈٹ کالج کا منصوبہ منظور کروایا جائے گا ایک سوال کے جواب میں میر صادق سنجرانی نے کہا کہ حالیہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو تحفظا ت ہیں پا نچ اضلاع چاغی ،نوشکی ،مستونگ ،قلات ،سکندآباد پر مشتمل حلقہ رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا حلقہ ہے انتے بڑے حلقے میں انتخاب لڑنا اپنے آپ میں چیلنج ہے الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ بلوچستان میں حلقہ بندیوں پر نظر ثانی کر ے اور یہاں کے سیاسی لوگوں کے خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے حلقہ بندیاں کی جائیں ۔