لاہور ،نیب لاہور نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کو گرفتار کرلیا

منگل 20 مارچ 2018 22:34

لاہور ،نیب لاہور نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) نیب لاہور نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کو باقاعدہ گرفتار کرلیا ہے بتایاگیا ہے کہ ان کی گرفتاری گزشتہ روز لاہور سے عمل میں آئی نیب لاہور کی تحقیقاٹی ٹیم نے آصف ہاشمی کو ملازمین کی غیر قانونی بھرتیوں 170.

(جاری ہے)

6بلین روپے کی سرمایہ کاری میں کرپشن اور دیگر الزامات کے تحت چاریفرنسز میں گرفتار کیا ہے جنہیں گزشتہ روز نیب لاہور نے نیب عدالت میں پیش کیا جہاں نیب لاہور نے عدالت سے آصف ہاشمی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے دوران سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کے وکیل کا کہنا تھا کہ انہیں نے کسی کو بھی میرٹ کے برخلاف بھرتی نہیں کیا جبکہ ان کیخلاف دائر کئے جانے والے چار ریفرنسز میں ان پر عائد کئے گئے الزامات بے بنیاد ہیں انہوں نے عدالت پر یہ بھی واضح کیا کہ ان کیخلاف بھرتیوں سے متعلق سول کورٹ میں ایک مقدمہ زیر سماعت ہے آخری اطلاعات تک سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کیخلاف دائرریفرنسز پر سماعت جاری تھی۔

متعلقہ عنوان :