لاہور ،علامہ اقبال ائیرپورٹ پرطیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی پروازوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری

منگل 20 مارچ 2018 22:32

لاہور ،علامہ اقبال ائیرپورٹ پرطیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کی وجہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرطیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی پروازوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث متاثرپروازوں کے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا متاثر ہونے والی پروازوں میں سے گزشتہ روز بارہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ دس پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :