لاہور ،فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فلمی ستاروں کا پی ایس ایل تھری کے میچز کے انعقاد پراظہار خوشی

غیر ملکی کھلاڑیوں کی پی ایس ایل تھری کے میچوں میں شرکت کیلئے پاکستان آنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،گلوکار ہ حمیرہ ارشد لاہور میں ان کی بھرپور انداز میں مہمان نوازی کی جائیگی،اداکارہ ماہ نور

منگل 20 مارچ 2018 22:32

لاہور ،فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فلمی ستاروں کا پی ایس ایل تھری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) پاکستان کی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فلمی ستاروں نے پی ایس ایل تھری کے میچز کے انعقاد پر انتہائی خوشی و مسرت کااظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں اپنا ردعمل دیتے ہوئے پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف گلوکار حمیرہ ارشد نے کہا ہے کہ وہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی پی ایس ایل تھری کے میچوں میں شرکت کیلئے پاکستان آنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد پاکستان پر ااعتماد کااظہار ہے اداکارہ ماہ نور کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل تھری کے پلے آف میچوں سمیت کراچی میں ہونے والے فائنل میں شرکت کرنے کیلئے جو غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچے ہیں لاہور میں ان کی بھرپور انداز میں مہمان نوازی کی جائیگی ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑیوںکی مہمان نوازی لاہور کی روایت ہے اور لاہورئیے ان روایات کو سامنے رکھتے ہوئے غیر ملکی مہمانوں کی خاطر تواضع کرینگے اداکارہ ریما نے پی ایس ایل میچز کے لاہور میں انعقادپر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ ناصرف بین الاقوامی کھیل ہے بلکہ یہ کھیل لاہوریوں کیلئے ایک بہترین تفریح ہے انہوں نے کہا کہ حالات کچھ بھی ہوں لاہورئیے کرکٹ میچوں میں بھرپور شرکت کرتے ہیں اور گزشتہ روز کے میچ میں لاہوریوں کی شرکت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ لاہور کے عوام ایک نڈر قوم ہیںسابقہ اداکارہ اور رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں کرکٹ کی بحالی خوشی کی بات ہے اور اس خوشی میں لاہور کے عوام سمیت پنجاب بھر کے اراکین اسمبلی بھی شامل ہیںسٹیج کے اداکارحسیب پاشا نے کہا ہے کہ لاہور اورکراچی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل تھری کے دو پلے آف میچز اور فائنل کے انعقاد کی وجہ سے پاکستان میں روایتی کرکٹ واپس آئیگی انہوں نے کہا کہ ان میچوں کے انعقاد کی وجہ سے پوری قوم کرکٹ کے بخار میں مبتلا ہے اور جو شہری سٹیڈیم نہ پہنچ سکے وہ اپنے گھروں و دفاتر میںبیٹھ کر پی ایس ایل میچز دیکھتے رہے۔