(ن) لیگ کر پشن بچانے کیلئے خود پر جمہوریت کا ’’خول ‘‘ چڑھا رہی ہے : سینیٹر چوہدری محمد سرور

جمہوریت کی آڑ میں لوٹ مار بچانے کا منصوبہ فلاپ ہی ہوگا ‘کر پشن کر نیوالوں کیلئے کوئی ڈیل یا ڈھیل قبول نہیں کی جاسکتی انکو جیلوں میں ڈالنا ہوگا ‘چیئر مین نیب ٹھیک کہتے ہیں کر پشن کر نیوالوں کے خلاف بغیر کسی ڈر اور خوف کے ہی ایکشن ہوگا، رکن کور کمیٹی تحریک انصاف

منگل 20 مارچ 2018 22:29

(ن) لیگ کر پشن بچانے کیلئے خود پر جمہوریت کا ’’خول ‘‘ چڑھا رہی ہے : ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کر پشن بچانے کیلئے خود پر جمہوریت کا ’’خول ’’چڑھا رہی ہے مگر انکا جمہوریت کی آڑ میں لوٹ مار بچانے کا منصوبہ فلاپ ہی ہوگا ‘کر پشن کر نیوالوں کیلئے کوئی ڈیل یا ڈھیل قبول نہیں کی جاسکتی انکو جیلوں میں ڈالنا ہوگا ‘چیئر مین نیب ٹھیک کہتے ہیں کر پشن کر نیوالوں کے خلاف بغیر کسی ڈر اور خوف کے ہی ایکشن ہوگا ‘عمران خان کی صورت میں تحر یک انصاف کے پاس ایماندار قیادت موجود ہے اور قوم ہمارے ساتھ ہیں۔

وہ منگل کے روز پارٹی دفتر میں کارکنوں کے کنونشن سے خطا ب کر ہے تھے جبکہ اس موقعہ پر پاکستان کسان اتحاد کے ایوب میو ‘تحر یک انصاف کے مر کزی سابق نائب صدر ڈاکٹر سیمی بخاری ‘تحر یک انصاف کے مر کزی رکن چوہدری خالد گجر ‘چوہدری اطہر رشید سمیت دیگر بھی موجود تھے اپنے خطاب میں تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرورنے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ نیب ملک میں کر پشن کے خاتمے کیلئے فر نٹ لائن پر جنگ لڑ رہا ہے اور پوری قوم بھی انکے ساتھ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ سے لیکر اقامہ تک (ن) لیگ کی قیادت نے اپنی صفائی میں کوئی ثبوت نہیں دیا بلکہ کبھی وہ اداروں کو دھمکیاں دیکر اپنی کر پشن بچانے کی کوشش کرتے ہیں تو کبھی جمہوریت کی آ ڑ میں خود کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں مگر انکو سمجھ لینا چاہیے کہ انکے تمام منصوبے اور سازشیں فلاپ ہوں گی اور ملک میں احتساب کا عمل کامیابی کیساتھ جاری رہیگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں ملک میں عوامی حقوق کیلئے جنگ لڑ ی ہے اور ہمیں اس بات کا فخر ہے کہ ہم اس جنگ میں کامیاب ہو رہے ہیں اور آنیوالی حکومت بھی پاکستان تحر یک انصاف کی ہوگی