وفاق نے انکم ٹیکس آرڈیننس کا دائرہ کار قبائلی علاقوں تک بڑھانے پر غور شرو ع کردیا

منگل 20 مارچ 2018 22:20

وفاق نے انکم ٹیکس آرڈیننس کا دائرہ کار قبائلی علاقوں تک بڑھانے پر غور ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) وفاق نے انکم ٹیکس آرڈیننس کا دائرہ کار قبائلی علاقوں تک بڑھانے پر غور شرو ع کردیا ہے خیبر، مہمند ، باجوڑ ، اورکزئی ، کرم ، ایجنسیوں ، شمالی وزیرستان ، جنوبی وزیرستان کو انکم ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے قبائلی علاقوں میں ٹیکس چوری روکنے کے لئے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001لاگو کیا جارہا ہے ایف بی آر ذرائع نے بتایا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001لاگو کرنے کے لئے مختلف اداروں سے رائے طلب کی ہے جبکہ ان کے قانونی پہلوئوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے قبائلی علاقہ جات میں ایف بی آرکے دفاتر بھی قائم کئے جائینگے خیبر ایجنسی کے پاک افغان طورخم بارڈر پر پہلے سے ہی ایف بی آر کے حکام تعینات ہیں جبکہ ایف آئی اے کے دائرہ کار بھی قبائلی علاقہ جات تک بڑھا دیاہے اور ایف آئی اے کے چیک پوسٹیں بھی اب فاٹا کے مختلف علاقوں میں قائم کی جا رہی ہیں پہلے مرحلے میں بارڈر پر چیک پوسٹیں قائم کی گئی تھی ذرائع نے بتایا ہے کہ سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2015کا دائرہ کار بھی بڑھایا جا رہا ہے قبائلی علاقہ جات کو ممکنہ طور پر صوبے میں ضم کرنے کے معاملے کے پیش نظر بھی اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ایف آئی اے ، ایف بی آر سمیت دیگر اہم اداروں کے دائرہ کار قبائلی علاقہ جات تک بڑھانے پر فاٹا سیکرٹریٹ ، گورنر سیکرٹریٹ سے بھی تجاویز طلب کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :