راولپنڈی،وفاقی وزیر دفاع کی سے چیف آف ایئرسٹاف مجاہد انورخان سے ملاقات

وزیردفاع کا ایئرچیف مارشل کوان کی تقرری کی مبارکباد

منگل 20 مارچ 2018 22:14

راولپنڈی،وفاقی وزیر دفاع کی سے چیف آف ایئرسٹاف مجاہد انورخان سے ملاقات
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) وفاقی وزیر دفاع انجینئرخرم دستگیرخان سے چیف آف ایئرسٹاف ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے ملاقات کی جوکہ وزارت دفاع راولپنڈی میں آج منگل کو ہوئی۔ملاقات کے دوران وزیردفاع نے ایئرچیف مارشل کوان کی تقرری کی مبارکباد دی اور قوم کی فضائوں کی محافظ فضائیہ کو پی اے ایف کو21ویں صدی کے مطابق بنانے میں کامیابی کی اورنیک تمنائوں کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع اور ایئرچیف مارشل نے موجودہ سٹریٹجک صورتحال اورملک کودرپیش چیلنجز کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وزیردفاع نے نئے ایئرچیف کوپاکستان ایئرفورس کے آپریشنز اورجدید ترین تربیت اور پی اے ایف کوجدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کیلئے اپنے بھرپورتعاون کی پیشکش کی۔ اس موقع پر ایئرچیف مارشل نے وزیردفاع کویقین دلایا کہ پاکستان ایئرفورس تمام ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے چوکس اورچوکنا ہے اورانشاء اللہ تعالیٰ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ملکی دفاع کیلئے صف اول کے طورپرپیش پیش ہوگی۔

متعلقہ عنوان :