ایشیائی ترقیاتی بینک کی بی آئی ایس پی کے بزنس انکیوبیشن پروگرام کیلئی35ملین امریکی ڈالر کی فراہمی

سال 2015میں پروگرام کا تصور پیش کیا گیا ، اقدام کو شروع کرنے میں تین سال لگے،، بی آئی ایس پی اس پروگرام کو جاری رکھے گا، ماروی میمن

منگل 20 مارچ 2018 22:14

ایشیائی ترقیاتی بینک کی بی آئی ایس پی کے بزنس انکیوبیشن پروگرام کیلئی35ملین ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے بزنس انکیوبیشن پروگرام کیلئے 35ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ فراہم کی ہے۔ اس ضمن میں بی آئی ایس پی اور نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (این آر ایس پی) کے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے ، جس کے تحت ملک بھر کی بی آئی ایس پی مستحقین کو غربت سے باہر نکالنے کیلئے ذاتی کاروبار کیلئے بزنس انکیوبیشن(بی آئی ایس ای) کیلئے فریم ورک تشکیل دیئے جانے پر رضامندی ظاہر کی گئی۔

سماجی تحفظاتی ترقیاتی منصوبے کے تحت پروگرام کی فنڈنگ ایشائی ترقیاتی بینک کرے گا۔35ملین امریکی ڈالر کے بی آئی ایس ای پروگرام کے پہلے مرحلے کو اپریل 2018سے دو سالوں کیلئے لاگو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے کہا کہ سال 2015میں پروگرام کا تصور پیش کیا گیا اور اس اقدام کو شروع کرنے میں تین سال لگے۔ انہوں نے سیکرٹری بی آئی ایس پی اور انکی ٹیم کا انکی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ بی آئی ایس پی اس پروگرام کو جاری رکھے گا۔

اے ڈی بی اور حکومت پاکستان نے این آر ایس پی کو عملدرآمدی ایجنسی کے طور پر شامل کرنے کی باہمی رضامندی ظاہر کی ہے جو بی آئی ایس پی اور این آر ایس پی کے مابین شرائط و ضوابط پر بی آئی ایس پی گریجویشن پروگرام کے بزنس انکیوبیشن اور انکلوزو بزنس کمپونینٹس پر کام کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔ مزکورہ منصوبے کی وزیر اعظم پاکستان تصدیق کرچکے ہیں۔

اپنے ابتدائیہ کلمات میں سیکرٹری عمر حمید خان نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور اس شراکت داری کو پاکستانی معاشرے کے پسماندہ طبقات کیلئے انتہائی اہم قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ شراکت داری آئندہ سالوں میں بی آئی ایس پی مستحقین کی ایک منفرد اندا ز میں مدد کرے گی۔ بی آئی ایس ای کا مقصد غریب افراد کو قابل اعتماد خود روزگار کیلئے تیار کرنا ہے۔

پروگرام میں 5اضلاع بہاولپور، چارسدہ، جیکب آباد، کیچ اور نصیر آباد میں مجموعی طور پر 100,000گھرانوں کو شامل کیا جائے گا۔ منتخب مستحقین خود روزگار کیلئے قابل ہوں گی اور گریجویشن پروگرام کا حصہ بننے کیلئے رضامندی ظاہر کریں گی۔ ڈائریکٹر جنرل اے ڈی بی Mr. Werner Liepach نے کہاکہ ہم اپنے آپ کو ڈونرز نہیں بلکہ پارٹنرز سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی آئی ایس پی اور اے ڈی بی کے مابین شراکت داری صرف غیر مشروط مالی معاونت کے پروگرام کیلئے شروع کی گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ابتدائی طور پر بی آئی ایس پی مستحقین کی تعداد میں اضافے کیلئے 400ملین امریکی ڈالر دیئے گئے۔جناب Wernerنے بی آئی ایس پی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ وہ یہ دیکھ کر خوش ہیں کہ پروگرام مستحقین کو غربت سے باہر نکالنے کے دوسرے مرحلے کی جانب جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام آگے کی جانب بڑھنے میں فنڈ ز کی فراہمی میں کوئی مشکل نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :